August 21, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

اصغر خان کیس میں تحقیقات مکمل ہونے تک وزارت دفاع سمیت تمام اداروں کو ایف آئی اے سے تعاون کرنے کے احکامات جاری

12-06-2018

سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں تحقیقات مکمل ہونے تک وزارت دفاع سمیت تمام اداروں کو ایف آئی اے سے تعاون کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے اصغر خان  کیس سماعت کی ۔دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان  نے ڈی جی ایف آئی  اے سے استفسار کیا کہ کیا نواز شریف نے بیان ریکارڈ کروادیا ہے،جس پر ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ نواز شریف کا بیان آ چکا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ایف آئی اے جس کو بلائے اس کو جانا ہوگا۔

 عدالت نےوزارت دفاع سمیت تمام اداروں کوایف آئی اےسےتعاون کرنے اور تحقیقات مکمل ہونےتک ڈی جی ایف آئی اےبشیرمیمن کوکام جاری رکھنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

Related posts