23-08-2017

اطلاعات تک رسائی کے حق کا بل سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے، وفاقی حکومت کے تمام سرکاری اداروں پر فوری طور پر اطلاق ہو گا۔

بل کے متن کے مطابق کسی بھی شخص کو ریکارڈ تک رسائی دینے سے انکار نہیں کیا جا سکے گا۔ انفارمیشن کمیشن کے ذریعے بل کے اطلاق کی پارلیمانی نگرانی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔  بل کے تحت اداروں کو دس دن میں معلومات دینا ہوں گی اور معلومات نہ دینے کی صورت میں وجوہات بھی بتانا ہوں گی۔