24-05-2018

لاہورہائی کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل عبوری حکومت کے قیام کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔

دائر کردہ رٹ  درخواست میں ریٹائرڈ ججز پر  مشتمل عبوری حکومت کے قیام کے لیے درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن پاکستان اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا  گیا  کہ پاکستان کی تاریخ میں موثر نظام حکومت قائم نہیں ہو سکا، عدالتوں نے  ضیاء الحق اور پرویز مشرف کو بھی حکومتیں کرنے کی اجازت دی ہے۔ پاکستان میں آئندہ دس برسوں کے لیے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل عبوری حکومت قائم کی جائے اور عدالت صوبائی اور وفاقی محکموں میں ریٹائرڈ ججز کا تقرر کرے جبکہ  جوڈیشل حکومت کے قیام کے لیے   عوامی ریفرنڈم کروانے کا حکم دیا جائے ۔

عدالت عالیہ نے درخواست گزار کی جانب سے عدم پیروی کے باعث دائر درخواست خارج کردی۔