21-09-2017

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت پشاور نے اغواء برائے تاوان کے الزام میں گرفتاردو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی ہے ۔

استعاثہ کے مطابق ملزمان غلام حبیب اور شاہ حبیب پرالزام ہے کہ انہوں نے کرم ایجنسی کے رہائشی شریف کو رنگ روڑ تھانہ پہاڑ پورہ پشاور کی حدود سے اغواء کیا تھا اور مغوی سے ایک کروڑ روپے پچاس لاکھ روپے تاوان لے کر اسے چھوڑ  دیا تھا جس کے بعد ملزمان کے خلاف تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی اور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا ۔ عدالت میں ٹرائل مکمل ہونے پر فاضل عدالت نے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔