23-05-2017

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کسٹمز اہلکاروں پر سمگلنگ کے دوران فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار افغان باشندے کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر متعلقہ پولیس کو حوالہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

استعاثہ کے مطابق  افغان باشندے ملزم جاوید عرف قماندان پر الزام ہے کہ وہ دیگر معاون ملزمان کے ساتھ ملکر خیبر ایجنسی سے غیر ملکی کپڑا سمگل کر رہے تھے جس کے دوران تھانہ حیات آباد کے حدود میں کسٹمز اہلکارٔں پر فائرنگ کی جس پر اسے بعد میں گرفتار کیا گیا ہے ملزم سے مزید تفتیش کےلئے اسے جسمانی ریمانڈ پر متعلقہ پولیس کے حوالے کرنے کی استدعا کی گئی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو سات روز کے جسمانی ریمانڈ پر متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا ۔