04-08-2017

پشاور ہائی کورٹ نے افغان بیوی کی پاکستانی شہریت کےلئے دائر رٹ درخواست پر نادرا اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے ۔

جسٹس روح الاآمین خان اورجسٹس اعجاز انور پر مشتمل د ورکنی بنچ نے شہری کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار کی آٹھ برس قبل افغان خاتون سے شادی ہوئی جس سے اس کے چار بچے ہیں اور اہلیہ کی پاکستانی شہریت کےلئے نادرا اور وزارت داخلہ کو درخواست دی ہے تاہم شہریت نہیں دی جا رہی ہے لہذا درخواست گزار کی اہلیہ کو پاکستانی شہریت دینے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔