23-08-2017

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی میں افغان شہریوں کا ریکارڈ مرتب کر کے افغان کارڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

نادرا حکام کے مطابق  ایک ہفتے کے دوران 130 گھرانوں کے 700 افراد کی رجسٹریشن کرلی گئی ۔ افغان نمائندوں اور وزارت سیفران کی نگرانی میں یومیہ30 گھرانوں کی رجسٹریشن مکمل کر کے کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں۔ یہ سلسلہ 6 ماہ تک جاری رہے گا۔