30-10-2017

وفاقی وزارت سیفران نے واضح کیا ہے کہ رواں سال اکتیس دسمبر تک رجسٹریشن نہ کرانے والے افغان شہریوں کے خلاف غیر قانونی قیام کے تناظر میں سخت انضباطی کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔

وزارت سیفران کے ترجمان کے مطابق خیبر پختونخوا ، پنجاب ، بلوچستان ، سندھ اور اسلام آباد میں اکیس مقامات پر مخصوص رجسٹریشن مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں پر مفت فراہم کئے جانے والے ای سی سی کارڈ کے حصول کے لئے اندراج کرایا جا ئے ۔