31-03-2017

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نے افغان شہری کو پاکستانی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے فارم کی تصدیق کرنے کے الزام میں ملوث یو سی یکہ توت کے ناظم موسم خان کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی اور پولیس کو انہیں گرفتار نہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

استعاثہ کے مطابق ناظم یوسی یکہ توت موسم خان پر الزام ہے کہ اس نے افغان شہری کو پاکستانی شناختی کارڈ کے فارم کی تصدیق کی تھی اور بعد میں پولیس نے دھوکہ دہی اور جعلسازی کا مقدمہ ان کے خلاف درج کیا تاہم ناظم نے گرفتاری سے بچنے کےلئے عدالت سے عبوری ضمانت کر الی تھی جسے عدالت نے کنفرم کرتے ہوئے اس کی گرفتاری روک دی ۔