October 23, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

افغان مارکیٹ واگزار نہ کرانے پر ڈی سی ،سی سی پی او عدالت طلب

13-09-2019

چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس عبدالشکورپرمشتمل دو رکنی بنچ نے پشاورکی مشہورافغان مارکیٹ عدالتی احکامات کے باوجودقابضین سے واگذارنہ کرانے پرسی سی پی او اورڈپٹی کمشنرپشاورکو25ستمبر کوطلب کرلیاہے ۔

 توہین عدالت کی درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ پشاورمیں واقع افغان مارکیٹ درخواست گذار کی ملکیت ہے اورسپریم کورٹ درخواست گذار کے حق میں باقاعدہ ڈکری جاری کرچکی ہے اورپشاورکی انتظامیہ کو افغان مارکیٹ واگذار کرانے کے احکامات بھی جاری کرچکی ہے تاہم عدالتی احکامات پرعملدرآمد کرانے میں ناکام ہوچکے ہیں لہذاان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ افغان مارکیٹ کے امورمیں افغان قونصلیٹ بھی مداخلت کررہی ہے جس پرفاضل  عدالت نے سی سی پی او اورڈپٹی کمشنرپشاورپرتوہین عدالت میں فردجرم عائد کرنے کے لئے اگلی پیشی پرطلب کرلیا ۔

Related posts