24-03-2017

اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی 3 اپریل سےدوبارہ شروع ہورہی ہے جبکہ واپس جانےوالے ہرافغان مہاجر کو 200 ڈالر دیے جائیں گے.

یواین ایچ سی آر کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی 3 اپریل سے دوبارہ شروع ہورہی ہے ،4 ماہ کے تعطل کے بعد واپسی کامرحلہ شروع ہورہا ہے، بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں قائم دو مراکز سے افغان مہاجرین کی واپسی ہوگی.واپس جانےوالے ہرافغان مہاجر کو 200 ڈالر دیئے جائیں گے، خیبرپختونخوا سے 11 ہزارمہاجرین نے رجسٹریشن کی ہے.