03-04-2017

پاکستان سے افغان مہاجرین کے وطن واپسی کا سلسلہ 3 ماہ کے وقفے کے بعد ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔

3 ماہ کے وقفے کے بعد اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے زیراہتمام افغان مہاجرین آج سے پھر وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔  پشاور کے علاقے چمکنی میں واقع یو این ایچ سی رضاکارانہ واپسی سینٹر پر رجسٹریشن کے لئے افغان مہاجرین کی قطاریں لگی ہیں جہاں مرد خواتین سمیت بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور وہ رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد اپنے آبائی علاقوں میں واپس جارہے ہیں۔