05-05-2017

پشاور ہائی کورٹ نے پشاور میں افغان مہاجرین کے داخلے اور ان کے کاروبار پر پابندی کےلئے دائر رٹ پر وفاقی وزارت سیفران سے جواب طلب کر لیاہے ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اورجسٹس روح الاآمین خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پشاور کے رہائشی وکیل کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پشاور میں افغان مہاجرین کے پشاور میں داخلے پر پابندی لگائی جائے اور انہیں کاروبار کرنےسے روکا جائے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے دیئے گئے دسمبر دو ہزار سترہ کے ڈیڈ لائن تک انہیں کیمپوں تک محدود کیا جائے ۔

فاضل عدالت نے دائر رٹ پر وزارت سیفران کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔