15-03-2017

پشاور ہائی کورٹ نے افغان کمشنریٹ میں تعینات کانسٹیبلوں کی مستقلی کےلئے دائر رٹ درخواست پر سیکرٹری سیفران اور وزارت خزانہ کو جواب داخل کرنے کےلئے آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت تیرہ اپریل تک ملتوی کر دی ۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس یونس تہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزار افغان کمشنریٹ میں کانسٹیبل تعینات تھے اور ان کی تقرری دو ہزار دو سے کنٹریکٹ پر ہوئی تھی جبکہ دو ہزار آٹھ میں وفاقی حکومت کی کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی پالیسی آئی اور اس کے باوجود درخواست گزاروں کو مستقل نہیں کیا گیا لہذا درخواست گزاروں کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔