10-05-2018

پشاورہائی کورٹ نے اقلیتی رکن اسمبلی بلدیوکمار سے حلف نہ لینے پرخیبر پختونخو اسمبلی کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیاہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی  کی سربراہی میں قائم  دو رکنی بنچ نے توہین عدالت درخواست  کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے بلدیوکمار کے رکن اسمبلی منتخب ہونے کا اعلامیہ جاری ہونے کے بعد پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی اسمبلی کو درخواست گزار کے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے ان سے حلف لینے کے احکامات جاری کئے تھے جس کی روشنی میںسپیکر صوبائی اسمبلی نے درخواست گزار کے پروڈکشن آرڈ جاری کئے تاہم اس موقع پر اسمبلی ہال کے اندر بعض ارکان نے قصدا عمداہنگامہ کھڑاکردیاجس کی وجہ سے درخواست گزار حلف لئے بغیر ہی لوٹ گئے تھے ۔

فاضل بنچ نے دونوں جانب سے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر توہین عدالت درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔