21-03-2017

اقوام متحدہ نے عالمی یوم مسرت پر ان ممالک کی فہرست جاری کردی ہے جہاں کے عوام پر مسرت رہتے ہیں جس میں پاکستان بھارت سے آگے ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق ناروے پرمسرت رہنے والے لوگوں میں سر فہرست ہے اور پاکستان کا نمبر 80 اور بھارت 122 ویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ ہر سال عالمی یوم مسرت پر دنیا بھر میں شہریوں کی خوشحالی، روایتی اور سماجی رویوں ، صحت مند طرز زندگی،خود اعتمادی، آزادی اور خود مختاری کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک فہرست مرتب کرتی ہے۔اس فہرست میں عوا م کو ملنے والی سہولیات اور ان کے طرز زندگی کا مشاہدہ کرتے ہوئے ممالک کی درجہ بندی کی جاتی ہے ۔