30-05-2017

پناہ گزینوں کے بارے میں ا قوام متحدہ کے ادارے نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم تقریباً آٹھ سو افغان نوجوانوں کومختلف فنی شعبوں میں تربیت دی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے کے ترجمان کے مطابق  ا ن افغان باشندوں کو ہنر مندی کے فروغ کے پروگرام کے تحت تربیت دی گئی۔

اس  تربیت دینے کا مقصد افغان نوجوانوں کو ذمہ دار شہری بنانا ہے جو اپنے ملک کی تعمیر نو میں مثبت کردار ادا کرسکیں۔