17-11-2017

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی تھرڈ کمیٹی نے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی ایک قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے جس میں لوگوں کے حق خوداردیت کے عالمگیر ادراک کاا عادہ کیاگیا ہے۔

 تھرڈ کمیٹی کے اجلاس میں یہ قرار داد 75 ملکوں کے تعاون سے پیش کی گئی جس میں کہاگیا کہ عوام کا حق خودارادیت انسانی حقوق کی موثر ضمانت کے لئے بنیادی شرط ہے۔

 اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کے مطابق قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر سمیت تمام لوگوں کوحق خودارادیت کی فراہمی کا اعادہ ہے۔

 پاکستانی مندوب نے کہا کہ قرار داد کی اتفاق رائے سے منظوری یہ ظاہر کرتی ہے کہ عالمی برادری نے فلسطین سے جموں و کشمیر تک علاقوں پر غیر ملکی قوتوں کا تسلط مسترد کردیا ہے۔

 توقع ہے کہ قرار داد توثیق کےلئے اگلے ماہ جنرل اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔