May 24, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس، واجد ضیاء کی عدم پیشی کے باعث سماعت کل تک ملتوی

23-04-2018

 العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں سربراہ واجد ضیاء کی عدم پیشی کے باعث سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب کی جانب سے دائر العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ خواجہ حارث کی معاون وکیل عائشہ حامد نے عدالت کو بتایا کہ واجد ضیاء پر جرح کے لیے میں موجود ہوں جس پر جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ واجد ضیاء کہاں ہیں ؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ وہ آج غیر حاضر ہیں، عدالت میں پیش نہیں ہونگے۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ڈی جی نیب ظاہر شاہ عدالت میں موجود ہیں، ڈی جی نیب سے معاون وکیل بیان لیں جس پر معاون وکیل عائشہ حامد کا کہنا تھا کہ ڈی جی نیب کو دن 2 بجے طلب کیا تھا، خواجہ حارث بھی دن 2 بجے آئیں گے۔ عدالت کا وقت ضائع نہ کریں، عدالت نے واجد ضیاء کی عدم پیشی پر العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Related posts