June 01, 2020

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

الیکشن ایکٹ دو ہزار سترہ خلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت

 24-01-2018

سپریم کورٹ  نے’’ الیکشن ایکٹ 2017کی دفعہ 203 کے خلاف‘‘ دائر کی گئی آئینی درخواستوں کی سماعت کے دوران درخواست گزار شیخ رشید احمد کی جانب سے مسول علیہ نواز شریف کی پارٹی کی صدارت کے حوالے سے عبوری حکم جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے بنائے قانون پر اسٹے کیسے دے سکتے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس  میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے دائر درخواستوں کی سماعت کی ۔

عدالت نے  مسول علیہ مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کی جانب سے جواب دینے کے لئے مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے بعد کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔ جبکہ عدالت نے اس کیس کی سماعت کے بعد فریقین کی جانب سے عدالتی احاطے میں مقدمہ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

Related posts