23-04-2018

الیکشن ایکٹ 2017 کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

درخواست تحریک انقلاب کے سربراہ غازی علم الدین غازی نے دائر کی جس میں وفاقی حکومت، وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں الیکشن ایکٹ کی دفعات 201۔202۔209 اور 210 کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ الیکشن کے موجودہ نظام کے تحت صرف سرمایہ دار اور جاگیردار ہی انتخاب لڑ سکتا ہے، عدالت الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات میں ترمیم کا حکم دے۔