07-08-2017

پاکستان میں انتخابی قوانین کو بہتر بنانے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اختیارات کو وسعت دینے کے لیے الیکشن قوانین کا ترمیمی بل سنہ 2017 آئندہ چند دنوں میں قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے دوران پیش کر دیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق دو سال کی مشاورت اور غور و خوض کے بعد اس مسودۂ قانون کو آخری شکل دے دی گئی اور چند ’اختلافی نوٹ‘ کے ہمراہ اس بل کو اسمبلی کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔الیکشن اصلاحات سنہ 2017 کے مجوزہ مسودے میں جن موجودہ قوانین میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں ان میں الیکٹرول رول ایک مجریہ 1974، انتخابی حلقہ بندیوں سے متعلق ڈی لمیٹیشن آف کونسٹی ٹونسی ایکٹ 1974، سینیٹ الیکش ایکٹ 1975، ریپریزنٹیشن آف پیپلز ایکٹ 1974، الیکشن کمیشن آرڈر سنہ 2002، عام انتخاب کے انعقاد سے متعلق 2002 کا قانون اور پولیٹکل پارٹی آرڈر سنہ 2002 شامل ہیں۔