19-09-2017

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکومت کی شکایت پرپشاور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے4پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کی جانب سے اثر انداز ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شاہ فرمان نے پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا تھا کہ این اے4پر ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور اسی حلقہ میں (ن) لیگ کے رہنماء ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں اور ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔  صوبائی حکومت کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے این اے4میں ضمنی انتخابات کیلئے شیڈول جاری کرنے کے بعد اب تک ہونے والے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات طلب کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 4 پرہونے والے ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے پر ابتدائی طور پر دو درخواستوں پر چھان بین شروع کر دی ہے ۔