03-07-2017

الیکشن کمیشن نے 6 ماہ بعد قومی ووٹر لسٹوں کا نیا ڈیٹا جاری کردیا  ہے جس کے بعد عام انتخابات 2018 تک ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوزکرنے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن کے نئے ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں کل ووٹرز9 کروڑ 70 لاکھ 21 ہزار340 ہوگئے، مرد ووٹرزکی تعداد 5 کروڑ45 لاکھ 97 ہزار تک پہنچ گئی، خواتین ووٹرزکی تعداد 4 کروڑ24 لاکھ سے زائد ہے، مرد اور خواتین ووٹرزمیں فرق تاحال ختم نہ ہوسکا جبکہ ووٹرزفہرستوں میں مرد اورخواتین ووٹرز میں فرق 12 فیصد ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے کل ووٹرز 5 کروڑ58 لاکھ 20 ہزار، سندھ کے کل ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 6 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہے، خیبرپختونخوا کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 40 لاکھ 16 ہزار، بلوچستان کے کل ووٹرز کی تعداد 37 لاکھ 2 ہزار سے زائد، فاٹا کے کل ووٹرز 21 لاکھ اوروفاقی دارالحکومت کے ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 94 ہزار ہے۔