09-03-2017

الیکشن کمیشن پاکستان نے اردومیں اپنی ویب سائٹ متعارف کرا دی ہے۔

 اردو میں نئی ویب سائٹ پر نئے اقدامات انتخابات سیاسی جماعتوں نمائندوں کے لیے ووٹروں کے لیے معلومات دی گئی ہے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ انگریزی میں تھی تاہم اب اسے اردومیں بھی کردیا گیا ہے۔ اردو کی ویب سائٹ پرعام انتخابات، سینیٹ انتخابات، مقامی حکومتوں کے انتخابات اورجی آئی ایس پولنگ اسکیم کی تفصیلات بھی موجود ہے۔