10-10-2017

الیکشن کمیشن پاکستان نے سینکڑوں غیر فعال سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رپوٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے غیر سنجیدہ سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن 352 سیاسی جماعتوں کو ضروری تقاضے پورے کرنے کا حکم دے گا جس میں ناکام رہنے پر ان کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔ جبکہ سیاسی جماعتوں کو 30 نومبر تک تفصیلات جمع کرانے کی مہلت دی جائے گی۔

رپوٹس کے مطابق 325 سے زائد سیاسی جماعتیں کبھی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بن سکیں اور 352 میں سے 300 پارٹیز غیر فعال ہیں اور الیکشن ایکٹ پر پورا نہیں اترتیں۔