16-03-2017

الیکشن کمیشن پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی ریفرنسز مسترد کردئیےہیں ۔

چیف الیکشن کمشنر  جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا کی سربراہی میں5 رکنی کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین نا اہلی ریفرنس پر سماعت کی۔

ریفرنسز سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمیشن بھجوائے گئے تھے اوردونوں رہنماؤں کی بیرون ملک جائیداد، آف شور کمپنیوں اورانکم ٹیکس سے متعلق تھے ۔

چیف الیکشن کمشنر نےمختصر فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ریفرنسز قابل سماعت نہیں۔