31-07-2017

الیکشن کمیشن پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں سے مالی تفصیلات طلب کرلیں، تفصیلات جمع نہ کرانے والی جماعتوں کوانتخابی نشان الاٹ نہیں کیے جائینگے۔

الیکشن کمیشن پاکستان کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں انتیس اگست تک اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرائیں، الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو مراسلے ارسال کر دیے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اکاونٹس کی تفصیلات چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے تصدیق شدہ ہونی چاہئیں، پارٹی سربراہ کا اسٹیٹمنٹ یا اکاؤنٹس سے متعلق دستخط شدہ سر ٹیفکیٹ بھی پیش کرنا ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کوئی فنڈ ممنوعہ اور غیر قانونی ذرائع سے حاصل نہیں ہونا چاہیئے، تفصیلات جمع نہ کرانے والی جماعتوں کوانتخابی نشان الاٹ نہیں کیے جائیں گے۔