20-11-2017

آئندہ عام انتخابات کو متنازعہ ہونے سے بچانے اور انتخابی عمل کو مکمل طورپرشفاف رکھنے کے لیے الیکشن کمیشن نے مختلف اقدامات کا فیصلہ کیاہے جس کے تحت واٹرمارک بیلٹ پیپر استعمال ہوگاجس پر تمام سیاسی جماعتوں کابھی اتفاق رائے موجودہے ۔

ا س سلسلے میں نئے الیکشن قوانین میں واضح طورپر کہاگیاہے کہ واٹر مارک خصوصی پیپر کو بیلٹ پیپر کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ کرنسی اوراسٹام پیپر کی طرح واٹرمارک پیپر عام مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوگا کیونکہ الیکشن کمیشن قانونی طورپر اس امر کاپابندہے کہ مخصوص کاغذ کے استعمال کیا جائے گا۔