27-02-2017

الیکشن کمیشن پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور  مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز کو تحریری جواب جمع کرانے کی  کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن پاکستان  میں این اے 63 جہلم میں ضمنی انتخاب کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سےنعیم  بخاری نے پیش ہوئے ۔اپنے دلائل  میں کہا کہ الیکشن کمیشن سے دو نوٹسز آئے جن کا جواب دے دیا  تھا۔ضمنی الیکشن ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ جس پر  چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ایم پی اے،ایم این اے کا حلقے میں جانا الیکشن پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان اور حمزہ شہباز کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 29 مارچ تک ملتوی کر دی۔