19-06-2017

الیکشن کمیشن پاکستان نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کیخلاف شہری کی زمین پر قبضے کے الزام سے متعلق درخواست مسترد کر دی ہے ۔

 چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے بینچ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے خلاف شہری کی درخواست پر سماعت کی ۔

سکھر کے رہائشی عبدالغفار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اپوزیشن لیڈر ان کی زمین پر قبضہ کروانے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کر رہے ہیں ۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ سول عدالت کا ہے ، زمین پر قبضہ سے متعلق درخواست الیکشن کمیشن نہیں متعلقہ فورم پر دائر کی جائے ۔  جس پر الیکشن کمیشن نے دائر  درخواست مسترد کر دی۔