10-08-2017

الیکشن کمیشن پاکستان نے توہین عدالت کیس میں دائرہ اختیار سے متعلق عمران خان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، الیکشن کمیشن نے سماعت کے موقع پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار رکھتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا جبکہ کیس کی سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی ہے۔