12-06-2017

دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات کی کڑی نگرانی  کے لئے الیکشن کمیشن پاکستان نے حساس پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

 الیکشن کمیشن پاکستان کے مطابق سیکیورٹی کے ساتھ دھاندلی پرنظر رکھنے کے لیے پاکستان میں پہلی بارپولنگ بوتھ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائےجائیں گے۔چار میگا پکسل کے نائٹ ویژن اسی ہزار کیمرے خریدے جائیں گے جبکہ ملک بھر میں اٹہتر ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز اور ایک لاکھ اٹھاون ہزار سے زائد پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق بیس ہزارریکارڈنگ ڈیوائس، مانیٹرزاوریو پی ایس خریدے جائیں گے جبکہ ایک لاکھ تیس ہزارمزید بیلٹ باکس خریدنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔