01-06-2017

الیکشن کمیشن پاکستان نے سکھر کی شہری کی جانب سے دھمکیاں ملنے کی درخواست پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو طلب کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سکھر کے رہائشی عبدالغفار کی جانب سے الیکشن کمیشن پاکستان کو   دیئے گئے درخواست میں کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ نے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی سکھر کے چیئرمین، سیکرٹری اور غنڈہ گرد عناصر کو اس کی زمین چھیننے کے لئے اکسایا، اس کے علاوہ خورشید شاہ نے زمین زبردستی چھننے کی دھمکیاں بھی دیں۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے شہری کی درخواست پر خورشید شاہ کو نوٹس جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ 19 جون کو الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔