07-02-2017

الیکشن کمیشن پاکستان نے جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا ہے کہ عام انتخابات 2018 میں قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی ہر نشست کے لیے الگ الگ ریٹرننگ افسر ہوگا۔الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ تنازعات سے بچنے، انتخابی عمل کو شفاف بنانے اور نتائج کو جلد مرتب کرنے کے لیے کیا۔

فیصلے کے مطابق  قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی کل 849 جنرل نشستوں پراتنے ہی ریٹرننگ افسران تعینات کیے جائیں گے، نئی حلقہ بندیوں میں اگر نشستیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تو الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسران کی تعداد بڑھادے گا۔