26-09-2017

 الیکشن کمیشن پاکستان نے مقررہ مدت میں مسلم لیگ (ن) کا صدر مقرر نہ کرنے پر   نوٹس لیتے ہوئے 3 اکتوبر کوجواب طلب کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے  مسلم  لیگ  ن کے قائم مقام سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو مقررہ مدت میں مسلم لیگ ن  کا صدر مقرر نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ (ن) لیگ اپنے پارٹی انتخاب 45 دن میں کرانے میں ناکام رہی، اس لیے مسلم لیگ (ن) انتخابی نشان کی اہل نہیں رہی، احسن اقبال خود یا وکیل کے ذریعے 3 اکتوبر کو پیش ہوکر موقف دیں۔

کمیشن کے مطابق  چیف الیکشن کمشنر پاکستان کی سربراہی میں  الیکشن کمیشن معاملے کی سماعت 3 اکتوبر کو کرے گا