August 21, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

الیکشن کمیشن کا چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کا حکم

13-06-2018

الیکشن کمیشن پاکستان نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کا حکم دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو باضابطہ طور پر مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کا حکم دیتے ہوئے نئے چیف سیکریٹریوں اور آئی جیز کی کل تک تقرری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کل عام انتخابات کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس بھی ہونا تھا تاہم چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلوں کے پیش نظر اجلاس اب 14 جون کو ہوگا اور اسی حوالے سے نئے چیف سیکریٹریوں اور آئی جیز کو پرسوں کے سکیورٹی اجلاس میں شریک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related posts