11-04-2017

الیکشن کمیشن پاکستان نے  ضلع کوہستان میں ایک اورضلع بنانے کے اقدام پرنوٹس لیتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کونیا ضلع بنانے سے روک دیا ہے ۔

چیف الیکشن کمیشنر جسٹس ریٹائرڈ سرداررضا خان کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے معاملے پرسماعت کی ۔ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا پانچ رکنی بنچ  کے سامنے پیش ہوئےاورالیکشن کمیشن سے جواب کیلئے وقت مانگا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ 12 اپریل تک صوبائی حکومت کوہستان میں نیا ضلع بنانے کا کوئی حکم جاری نہ کرے۔

 واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے ضمنی انتخاب کے شیڈول کے اجراء کے بعد کوہستان میں ضلع بنانے کااعلان کیا گیا تھا جبکہ حلقہ پی کے 62 کوہستان میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوارموسم خان نے الیکشن میں درخواست دائر کی تھی۔