21-09-2017

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے ہیں۔

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کے اس اقدام کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ضرور ہے لیکن اس کے پاس توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے جبکہ توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا اختیار صرف سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے پاس ہے۔لہذا  الیکشن کمیشن کے اس حکم کو معطل کیا جائے ۔