08-06-2018

 سپریم کورٹ نے  حلقہ بندیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں خارج کردیں ۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ  بنچ نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلوں کی سماعت کی۔

چیف جسٹس پاکستان  نے ریمارکس دیئے  کہ جائیں جاکرالیکشن لڑیں، معاملے کوچھیڑا تو پورے ملک کی حلقہ بندیاں متاثرہوں گی‘ ہم ملک بھر کی حلقہ بندیاں متاثرنہیں کریں گے ۔