28-08-2017

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن پاکستان کی کارروائی روکنے سے متعلق پی ٹی آئی درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف  نے فارن فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کی کارروائی روکنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی  ہے جس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی ،عدالتی نوٹس پر اکبر ایس بابر نے اپنے وکیل کے ذریعے جواب جمع کرادیااور موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی حکم امتناع کی درخواست مستردکرچکااور سو فیصد یہی معاملہ سپریم کورٹ میں چل رہا ہے۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر انور منصور  کی مصروفیات کے باعث پیش نہ ہونے پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔