11-06-2018
الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں (آج) پیر تک توسیع کردی ہے۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی بھی آج پیر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن، ضلعی ریٹرننگ افسروں اور ریٹرننگ افسروں کے دفاتر اتوار کے روز بھی کھلے ر ہے جس کا مقصد امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے سہولت فراہم کرنا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے دفاتر آج رات تک کھلے رہیں گے۔