21-03-2017

 امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کو پاکستان لانے کی درخواست کو رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کر واپس کردی ہے۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنما ظفرعلی شاہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حسین حقانی نے ایبٹ آباد آپریشن میں سہولت کار کے کردار کا اعتراف کیا جبکہ حسین حقانی کے اس عمل میں اُس وقت کے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضاگیلانی بھی شامل تھےلہذا حسین حقانی کوبیرون ملک سے لانے کے احکامات دیئے جائیں اور وزارت دفاع آصف زرداری اور یوسف رضاگیلانی سمیت حسین حقانی کے خلاف کورٹ مارشل کے تحت مقدمہ چلانے کے احکامات جاری کرے۔

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے دائر درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی جبکہ درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔