May 26, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر ملزم حسین حقانی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

06-10-2018

خصوصی عدالت نے اشتہاری ملزم  سابق سفیر حسین حقانی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے ہیں ۔

اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی جج ارم نیازی کی عدالت میں اشتہاری ملزم حسین حقانی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر ایف آئی اے نے عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ حسین حقانی نے امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کے فنڈز میں 20 لاکھ ڈالر کی خورد برد کی، حسین حقانی جان بوجھ کر رو پوش ہوچکے ہیں اور حسین حقانی کے کراچی کے گھر پر اشتہار بھی چسپاں کیا گیا ہے۔

عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ پر اشتہاری ملزم حسین حقانی کے دائمی وارنٹ جاری کرتے ہوئے فائل داخل دفتر کردی۔

Related posts