02-06-2018

ام المؤمنین ، صدیقہ بنت صدیق ، آقائے دوجہان محمد مصطفیۖ کی زوجہ محترمہ حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاکا یوم وصال آج پورے ملک میں انتہائی مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منایا جارہا ہے، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا 17رمضان المبارک کو انتقال کرگئی تھیں،

آج حضرت عائشہ صدیقہ کی سیرت طیبہ کے حوالے سے پروگرامات منعقد کئے جائیں گے اور انکی دین اسلام کے لئے کی جانے والی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔