04-10-2017

لاہور ہائی کورٹ نے انتخابی اصطلاحات بل 2017 کے خلاف درخواست پر سماعت کل تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے عوامی تحریک کے رہنما اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔

 سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نشاندہی کی کہ اسی نوعیت کی درخواست سپریم کورٹ کے روبرو بھی زیر سماعت ہے جس پر وکیل نے بتایا کہ اس درخواست پر ابھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

 چیف جسٹس ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ کل تک سپریم کورٹ میں دائر ہونے والی درخواست پر پیش رفت کے بارے آگاہ کریں۔