November 20, 2017

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

انتخابی اصلاحات ایکٹ دو ہزار سترہ  آئندہ سماعت تک معطل ، انکوائری رپورٹ طلب

14-11-2017

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے  انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 کو آئندہ سماعت تک معطل کرتے ہوئے حکومت سے انکوائری رپورٹ طلب  کرکے سماعت پندرہ دن کیلئے ملتوی کر دی ہے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بنچ نے انتخابی اصلاحات بل کے ذریعے ختم نبوت سے متعلق شقوں میں ترمیم کے خلاف دائر درخواست  کی سماعت کی۔

 درخواست گزار کی جانب سے انتخابی اصلاحات بل کے ذریعے ختم نبوت سے متعلق شقوں میں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا کہ ختم نبوت سے متعلق تمام شقوں اور حلف ناموں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے۔

 عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد تمام فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 کو آئندہ سماعت تک معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

Related posts