09-11-2017

الیکشن کمیشن پاکستان نے انتخابی ایکٹ 2017 کے مطابق قومی وصوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت قومی اسمبلی 31 مئی جبکہ صوبائی اسمبلی پنجاب 31 مئی، سندھ، خبیر پختونخوا اور بلوچستان اٹھائیس مئی کو تحلیل ہوں گی

 عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن پاکستان کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ  دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی عملے کا معاوضہ بھی بڑھا دیا گیا ہے، پولنگ کے عملہ کو 6 ہزار روپے تک ادا کئے جائیں گے جبکہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیشن کو سیکیورٹی اداروں کے خلاف بھی کارروائی کا اختیار ہو گا، الیکشن سے قبل تمام پولنگ اسٹاف بشمول سیکورٹی ادارے حلف لیں گے۔

الیکشن کمیشن نے بریفنگ میں بتایا کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر 3 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی،  کسی بھی پولنگ اسٹیشن میں یا حلقہ میں خواتین ووٹرز کی تعداد 10 فیصد سے کم ہونے پر انتخاب معطل کیا جا سکے گا۔