16-04-2018

الیکشن کمیشن  پاکستان نے انتخابی فہرستوں کے جائزے کی آخری تاریخ 24اپریل مقرر دی ہے۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق آخری تاریخ تک ووٹ کا اندراج، منتقلی اور تنسیخ کرائی جا سکتی ہے۔ شہری اپنے قومی شناختی کارڈ نمبر کو 8300 کو موبائل سے پیغام کے طور پر بھیج کر اپنے ووٹوں کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے شہریوں کو متعلقہ ضلعی مراکز کے ڈسپلے سینٹر سے ووٹ کے اندراج یا منتقلی کے لئے فارم 15، تنسیخ کے لئے 16 اور درستگی کاغذات کے لئے فارم 17 حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ضلعی ڈسپلے سینٹرز کی تمام تر تفصیلات الیکشن کمیشن  پاکستان کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے۔