28-05-2018

یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور نے بی ایس سی انجینئرنگ ، بیچلرز آف کمپیوٹر سائنس اور آرکیٹکچر میں داخلوں کا اعلان کر دیا ہے۔

جامعہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق سیشن دو ہزار اٹھارہ انیس میں داخلوں کی انٹری ٹیسٹ کےلئے رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے جبکہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ ستائیس جون ہے اور داخلہ انٹری ٹیسٹ آٹھ جولائی کو منعقد کیا جائے گا۔